Skip to main content
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ وسیع رقبے پرپھیل گئی
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ وسیع رقبے پرپھیل گئی ہے۔ آگ تیزی ساتھ پھیلنے کے باعث 104مربع کلومیٹر کا علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ 38کاؤنٹیوں کے25لاکھ مکین بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ خلیج فرانسسکواور وائن کاؤنٹی کے9لاکھ گھراندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں خطرناک آتشزدگی، تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلتی آگ نے سیکڑوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔حکام نے ایک لاکھ اسی ہزار افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ کیلی فورنیا کے گورنر نے ریاست میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے۔
Comments
Post a Comment