سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں طوفانی بارش سے سات افراد جاں بحق

سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں طوفانی بارش سے سات افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق بارش کے باعث ٹریفک حادثات میں 40 گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئی ہیں جب کہ ژالہ باری سے گھروں کہ چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔حکام کے مطابق سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور خطرے سے دوچار ہونے والے 1176 افراد نے امداد فراہم کرنے والوں اداروں سے رابطہ کیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حفر الباطن سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارش کا سلسلہ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوا اور یہ اتوار کی رات تک جاری رہا۔مشرقی ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ طوفانی بارش کے ساتھ بڑے بڑے اولے بھی گرے جن کے نتیجے میں گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔

Comments