یورپی یونین کے رکن ملکوں کا بریگزٹ معاہدے میں یکم جنوری تک توسیع پراتفاق

یورپی یونین میں شامل ملکوں نے یکم جنوری تک بریگزٹ میں توسیع کا اعلان کیا ہے ۔
یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ بریگزٹ میں توسیع کیلئے برطانیہ کی درخواست تسلیم کرنے پر اتفاق رائے اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد 27 ملک یورپی یونین میں رہیںگے ۔
انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کو باقاعدہ حیثیت ایک تحریری طریقہ کار کے ذریعے متوقع ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ یورپی رہنمائوں کو اس مقصد کیلئے اکٹھا نہیں ہوناپڑے گا ۔

Comments