آئی ایم ایف قرض پروگرام، پہلے معاشی جائزے کیلئے وفد پاکستان پہنچ گیا

آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت پہلے معاشی جائزے کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کا وفد پاکستان پہنچ گیا، سرکاری اداروں کی نجکاری، گردشی قرضوں، مہنگائی اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔  پاکستان کے لئے آئی ایم ایف کی دوسری قسط کی منظوری کا معاملہ، معاشی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ آئی ایم ایف وفد اپنے دورے کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر اور دیگر سے ملاقاتیں کرے گا۔
آئی ایم ایف ٹیم ٹیکس دائرے میں اضافے، نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری، گردشی قرضوں، مہنگائی اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جس میں سے اب تک تقریبا 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان وصول کرچکا ہے۔

Comments