باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے مقامی رہنماء مفتی سلطان محمد زخمی ہوگئے، مفتی سلطان محمد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مفتی سلطان محمد صبح سویرے نماز کے لئے جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، واقعہ میں مفتی سلطان محمد شدید زخمی ہوگئے، امدادی ٹیموں نے مفتی سلطان محمد کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
جے یو آئی ایف کے رہنماء مفتی سلطان محمد پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی اتحاد کے رہنماؤں نے مفتی سلطان محمد پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، مفتی سلطان محمد نے جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر پی کے 102 سے صوبائی اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔
Comments
Post a Comment