ربیع الاول کا مہینہ دین اسلام میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ مفتی سردراز فیضی

ربیع الاول کا مہینہ دین اسلام میں نہایت اہمیت کا حامل ہے جس میں حضورؐ سرورکائنات محسن انسانیت اس دنیا میں تشریف لائے اور کفر کے اندھیروں میں ڈوبے انسانوں کو ہدایت کی روشنی دکھائی امت مسلمہ حضورؐ کی ہدایات کی روشنی میں زندگی گزار کر ہم نہ صر ف اس دنیامیں بلکہ آخرت کی زندگی میں بھی سرخروہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف دینی عالم مفتی سردراز فیضی نے پختونخواریڈیو سوات کے پروگرام ”حال احوال“میں میزبان فضل خالق خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مفتی سردراز فیضی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں حضورؐ کے اس دنیامیں تشریف لانے پر قیصر وکسریٰ کے گنبد گرگئے اور عالم کفر پر ایک لرزہ طاری ہوا اس کے بعد نبی کریم نے انسانیت کو سینکڑوں خداؤں کی پرستش ترک کرکے ایک اللہ کی عبادت اور قرآن کریم کی ہدایات پر عمل کرنے کی ترغیب دی خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر آفاقی پیغام دیا کہ کسی انسان کو دوسرے پر رنگ، نسل اور ذات پات کی وجہ سے نہیں بلکہ تقویٰ کے ذریعے فوقیت حاصل ہے جو انسان جس منصب پر ہے وہ انصاف کے تقاضوں کو پوراکرے اور دوسروں کا حق کھانے سے دریغ کرے علم حاصل کرکے خود بھی فائدہ اُٹھائے اور دوسروں کو بھی اس سے مستفید کرے سوداور حرام کھانے سے دریغ کیا جائے سب سے بڑی تبدیلی کردار کی پختگی ہے تاجر حضرات دونمبر اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت سے دریغ کریں سرکاری ملازمین وقت کی پابندی اور اپنے فرائض ایمانداری سے پور ا کرنے کی کوشش کریں گھریلو معاملات میں رحم اور درگزر سے کام لیا جائے کیونکہ یہی اعمال دونوں جہانوں میں ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

Comments