Skip to main content
لبنان کے دارلحکومت میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری
لبنان کے دارلحکومت بیروت میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ لبنان میں مظاہرین نے 17 اکتوبر سے دارالحکومت بیروت کے علاوہ دیگر شہر اور چند قصبے بھی بند کر دئیے ہیں۔مظاہرین تمام سیاسی رہنماوں پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔دوسری طرف لبنان کی طاقتور تنظیم حزب اللہ نے اپنے کارکنوں کو سڑکوں سے ہٹنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح ملک بحران کا شکار ہو کر معاشی تنزلی سے دوچار ہو جائے گا اور ملکی معیشت بالکل تباہ ہو جائے گی لیکن اس کے باوجود مظاہرین کی تعداد میں کمی نہیں آئی۔لبنانی فوج کے ترجمان نے یقین دہانی کرائی کہ اگر مظاہرین پرامن رہیں تو حکومت ان کے ساتھ بات چیت کر سکتی ہے۔
Comments
Post a Comment