عالمی بنک کے صدرآج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

عالمی بنک کے صدر ڈیوڈ MAL PASS پاکستان کے دو روزہ دورے پرآج (جمعرات) اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
وہ پاکستانی قیادت سے بات چیت میں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریںگے ۔یہ دورہ پاکستان کی کاروبار میں سہولت فراہم کرنے والے بیس ممالک کی صف میں حالیہ شمولیت کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے ۔کاروبار ی سہولت فراہم کرنے سے متعلق عالمی بنک کے انڈیکس پر پاکستان کی کارکردگی میں 28 درجے بہتری آئی ہے اور وہ کاروبار کیلئے بہترین ماحول فراہم کرنے والے دس ممالک میں شامل ہوگیا ہے ۔

Comments