چھوٹےکاشتکاروں کو سہولیات فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی انتہائی ترجیحات میں شامل ہے۔
 وہ آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں زرعی پیداوار خصوصاً چھوٹے کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔
 وزیراعظم نے کہا کہ زرعی پالیسی جس میں خصوصاً چھوٹے کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے زرعی شعبے کی بہتری کی جانب حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔
عمران خان نے کہاکہ چھوٹے کاشتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ غربت کے خاتمے اور اقتصادی صورتحال بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
 وزیراعظم نے زرعی شعبے کےاہداف کے حصو ل کے لئے صوبوں کے درمیان روابط بڑھانے کی ہدایت کی۔

Comments