شام سے واپس بلائے جانے والے امریکی فوجی عراق میں قیام کریں گے،امریکی وزیر دفاع نے تردید کردی

امریکی وزیردفاع مارک ایسپر نے ان اطلاعات کی تردیدکی ہے کہ شام سے واپس بلائے جانے والے امریکی فوجی عراق میں قیام کریں گے۔
عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے ساتھ بغداد میں ملاقات کے دوران مارک ایسپرنے کہاکہ امریکہ عراق کوتعاون کی فراہمی اوراس کی قومی خودمختاری کے احترام کے لئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام سے امریکی فورسزکے انخلاء اورعراق میں قیام کاکوئی بھی معاملہ عراقی حکومت کی اجازت اورمنظوری کے ساتھ طے کیاجائے گا۔

Comments