سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے تازہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو نیا وزیرخارجہ مقرر کیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر ابراہیم العساف اس عہدے پر فائز تھے۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہی فرمان کے تحت کابینہ میں مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ نبیل بن محمد العامودی کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، صالح بن ناصر بن علی الجاسر نے ان کی جگہ سنبھالی ہے۔ عصام بن عبد اللہ بن خلف الوقیت کو ڈٓائریکٹر انفارمیشن سینٹر اور ڈاکٹر طارق بن عبد اللہ بن عبد العزیز الشدی کو نیشنل ڈیٹا مینجمنٹ آفس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹائے جانے والے ڈاکٹر ابراہیم العساف کو وزیر مملکت کا قلمدان سنبھالیں گے، یاد رہے ان کو دسمبر 2018 میں عادل الجبیر کی جگہ وزیرخارجہ مقرر کیا گیا تھا۔

Comments