سکھر : جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی تاریخ میں رد و بدل کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں بڑا جلسہ ہوگا،31اکتوبر کواسلام آباد میں قافلہ داخلہ ہوگا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عوام کوآزادی مارچ سے امید ہے، 27اکتوبر کو پورے ملک میں جے یو آئی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں شریک ہوگی،آزادی مارچ کی تاریخ میں رد و بدل کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں بڑا جلسہ ہوگا،31اکتوبر کواسلام آباد میں قافلہ داخلہ ہوگا، تمام طبقات اس آزادی مارچ میں شرکت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، رہبر کمیٹی نے مذاکرات سے انکار نہیں کیا،کل رہبر کمیٹی حکومتی کمیٹی سے ملاقات کرے گی،رہبر کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں لائحہ عمل بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کے ٹی او آرز تک نہیں بنائے گئے ،الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمنٹ میں کمیٹی بنائی گئی تھی ، الیکشن کے بعد متفقہ فیصلہ ہوا کہ کوئی الیکشن ٹریبونل میں نہیں جائےگا۔
Comments
Post a Comment