پاکستان زرعی شعبے کو بہتر بنانے کیلئے چین کی مدد سے جدید طریقے اختیار کرے گا،صدر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان کو زرعی شعبے کو بہتر بنانے کیلئے چین کی مدد سے جدید طریقے اختیار کرنے چاہئیں ۔انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پاک چین زرعی تعاون فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں زرعی شعبے میں پانی کے بہتر استعمال کیلئے چین سے سیکھنا چاہے ۔صدر نے کہاکہ کسانوں کی دلچسپی سے اچھے بیجوں کی تیاری کیلئے مشترکہ تحقیق کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کے افزائش حیوانات کے شعبے کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرسکتا ہے اور جدید مشینری کی تیاری کیلئے مشترکہ منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔

Comments