امریکہ شمالی شام میں باقی ماندہ ایک ہزارامریکی فوجیوں کوجلدازجلدنکالنے کی تیاری کررہا ہے۔
امریکی وزیردفاع مارک Esper نے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو ایک انٹرویو میں کہاکہ صدرڈونلڈٹرمپ نے امریکی فوج کو شمالی شام سے انخلاء کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی فوج علاقے میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی دومخالف ا فواج کے درمیان گھرسکتی ہے اور یہ انتہائی غیرمستحکم صورتحال ہے۔
یہ اقدام صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سے کُرد فوجیوں کے ساتھ ملنے والے ایک درجن سے زائد امریکی پوزیشن تبدیل کرنے کے بعدسامنے آیاہے۔
Comments
Post a Comment