اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ضرورت پر زور

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریس نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل وادی میں مقیم کشمیریوں کی انسانی حقوق کی صورتحال بہتر ہونے میں ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ انتونیو گتریس مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے سیشن کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے وزراء اعظم سے بھی بات کی تھی ۔

Comments