صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے ضلع بھر کے تمام فلور ملز مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں آٹا کی موجودہ مصنوعی بحران اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں آٹا ملز مالکان کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بابوزئی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بھی موجود تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام فلور ملز مالکان کو گندم کی کوٹہ دگنا کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں آٹا ملز مالکان فوری طور پر آٹے کی پرانی اصل قیمت برقرار رکھے گی اس موقع پر فلور ملز مالکان نے ڈی سی کو یقین دلایا کہ سوات کے اندر آٹے کی پرانے ریٹس برقرار رہے گی ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ آٹا کی مصنوعی گرانی برداشت نہیں کرینگے جو بھی خلاف ورزی کریگا اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔
Comments
Post a Comment