حب: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گیس کے ذخائر پر کام کرنے کے لیے باہر کی کمپنیوں کی مدد چاہیئے۔اللہ نے اس ملک کو سب کچھ دیا ہے، گڈ گورننس نہ ہونے کی وجہ سے آج ہم مقروض ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے چائنا حب پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا،پاور پلانٹ سے 1320میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
وزیراعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بڑی چینی کمپنیز پاکستان آنا چاہتی ہیں، سی پیک کے تحت جوائنٹ پروجیکٹس خوش آئند ہیں، حب کو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کوشش کریں گے کہ 20 فیصد کوئلہ تھر سے لیا جائے، اس سے ہمیں بچت ہوگی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو بجلی مہنگی ہوجاتی ہے، ہم گیس سے بجلی بنا سکتے ہیں، اگر کوئلے سے بجلی بنائیں گے تو روپیہ گرتا بھی ہے تو ہماری مشکل آسان ہوجائے گی، ریکوڈک پر ہرجانہ دائر کرنے والی کمپنی کے چیئرمین سے ملاقات کی، اس چیئرمین نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکو ڈک میں ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا، میں سمجھا وہاں تانبے کے ذخائر ہیں، ہم چاہتے ہیں یہ یہی کمپنی پاکستان میں دوبارہ کام کرے، چیئرمین نے کہا کہ مجھےمعلوم ہے کہ آپ لوگ ایماندار ہیں، تھوڑے سے لوگوں نے پیسہ بنانے کے لیے پاکستان کا کتنا نقصان کیا، رینٹل پاور پر بھی کرپشن کو لوگ یاد رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تھر کول میں 185 ارب ٹن کوئلہ موجود ہے، اپنے گیس کے ذخائر پر کام کرنے کے لیے باہر کی کمپنیوں کی مدد چاہیئے۔اللہ نے اس ملک کو سب کچھ دیا ہے، آج ہم مقروض گڈ گورننس نہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک ہمارے پاس ایک زبردست موقع ہے ،سی پیک میں شروع میں روڈ پروجیکٹ اور دی بجلی کے منصوبے تھے، اب ہم سی پیک میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم کسانوں کے لیے بھی نئی ٹیکنالوجی لے کرآرہے ہیں، سی پیک اتھارٹی بن رہی ہے، جو منصوبوں پر کام کی نگرانی کرے گی، چائنا پاور کاسرمایہ کاری پر شکرگزار ہوں،چینی ورکرز کا بھی شکر گزار ہوں۔
Comments
Post a Comment