روس نے کہاہے کہ اس بات کاکوئی قابل اعتمادثبوت نہیں ہے کہ داعش کاسربراہ ابوبکرالبغدادی شام کے صوبے ادلیب میں ایک امریکی کارروائی میں ہلاک ہوگیاہے۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان Igor Konashenkouنے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں شام کے علاقے ادلب سے امریکی فضائیہ یااتحادی فوج کے فضائی حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
انہوں نے امریکہ یاکارروائی میںشریک دوسرے ملکوں سے کہاہے کہ وہ اس بات کے براہ راست ثبوت دیں کہ بغدادی اس علاقے میں مقیم تھا جہاں داعش کے جنگجوئوں کیخلاف کارروائیاں کی جارہی تھیں۔
اس سے پہلے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیاتھا کہ ابوبکرالبغدادی رات گئے شام کے صوبے ادلیب میں ایک کارروائی میں ہلاک ہوگیاہے۔
Comments
Post a Comment