اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

  ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس  کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد کرلی۔
اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مردان کے رہائشی طارق شاہ نامی مسافر نے ہیروئن چائے کی پتی کے پیکٹوں میں چھپا رکھی تھی، سامان کی اسکینگ کے دوران شک ہونے پر اس کی تلاشی لی گئی تو پیکٹس میں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ اے این ایف نے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments