اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نےمسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعےحل کرنے پر زور دیتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی بھی حل مقبوضہ علاقے کے عوام کے انسانی حقوق کی پاسداری پر مبنی ہونا چاہیے۔
سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دجارک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ انتونیو گتریز اس مسئلے کے بارے میں پاکستان اور بھارت سے بات کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کےدوران پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے بھی مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
Comments
Post a Comment