ملاکنڈ ڈویژن کے تنظیم شہری دفاع کے سینئر عہدیداروں کا اجلاس چکدرہ میں منعقد ہو ا جس میں ضلع ملاکنڈ، سوات، دیرپائیں، دیراپر اور مردان کے تنظیم شہری دفاع کے عہدیداروں کے علاوہ اضلاع کی طرف سے علاقے کے مشران اور سینئر سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی اجلاس میں مذکورہ اضلاع کے انچارج سول ڈیفنس بھی شریک تھے اجلاس میں تمام شرکاء نے تنظیم شہری دفاع خیبرپختونخوا کے مسائل پر بحث کی اور ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں تنظیم شہری دفاع کے بھرپور رضاکارانہ خدمات پر روشنی ڈالی اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طورپر تمام اضلاع کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جبکہ کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نذیر محمد ایڈیشنل چیف ضلع سوات اور سیکرٹری شپ کیلئے جاوید اقبال (ایڈوکیٹ) ایڈیشنل چیف دیرپائیں کی منظوری دی گئی کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ تمام اضلاع کے رضاکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت خیبرپختونخوا سے رابطہ کرے گی اور درپیش مسائل سے انہیں اگاہ کرے گی جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے رضاکاروں کو شہری دفاع تربیت کا بھی اہتمام کرے گی اور اس سلسلے میں کمیٹی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات اور سول ڈیفنس پر بریفنگ دے گی اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کمیٹی کی خدمات پوری صوبے میں پھیلائی جائیگی تاکہ تنظیم شہری دفاع کی کارکردگی بہتر بنایا جاسکے۔

Comments
Post a Comment