لبنان،صدر کا ملک کو مالیاتی بحران سے بچانے کیلئے مظاہرین کیساتھ مذاکرات پر اظہار آمادگی

لبنان کے صدر مچل عون نے کہا ہے کہ وہ ملک کو مالی بحران سے بچانے کی غرض سے کسی مناسب حل کی تلاش کیلئے مظاہرین سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کے مطالبے کے مطابق ملک میں بدعنوانی کے خلاف جنگ کرنے کا وعدہ کیا۔AOUN نے کہا کہ موجودہ حکومت کو نظرثانی کی ضرورت ہے اوروہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نئے قوانین کے نفاذ کی حمایت کریں گے۔گزشتہ ایک ہفتے سے لاکھوں لبنانی بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے حکومت کے مستعفی ہونے کے مطالبے پر مظاہرے کررہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کی طرف سے اصلاحات کے اعلان کے باوجود پورا ملک مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ادھر لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری نے آج ایک ٹویٹ میں آئینی طریقے سے موجودہ حکومت کی تشکیل نو کے صدارتی اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

Comments