ایم ایل ون منصوبے سے لوگوں کوسفراورٹرانسپورٹ کی بہترسہولتیں میسرآئیں گی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کراچی تاپشاور ایم ایل ون منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے جس سے لوگوں کو سفراور ٹرانسپورٹ کی بہترسہولتیں فراہم ہوں گی۔
وزیراعظم ریلوے کے وزیر شیخ رشیداحمد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی ترقی کے لئے ریلوے کی ترقی ناگزیرہے ۔
شیخ رشیداحمد نے وزیراعظم کوبتایا کہ ایک ہزار آٹھ سو بہترکلومیٹرطویل کراچی تاپشاور ایم ایل ون منصوبے کاپی سی ون منصوبہ بندی کمیشن کوبھیج دیاگیا ہے اوراس تذویراتی اہمیت کے منصوبے پراگلے سال کام شروع کردیاجائے گا۔
ملاقات کے دوران انہوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments