امریکا شام میں تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے: روس کا انکشاف

روسی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا شام میں تیل کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔  روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے امریکا کے شام سے تیل سمگل کرنے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں، امریکا داعش کے خلاف جنگ سے قبل اور اسکی شکست کے بعد بھی شام سے تیل سمگل کر رہا ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ شام کا تیل امریکا کی زیرنگرانی اور حفاظت میں سمگل کیا جارہا ہے، امریکا شام کے صوبے دیر الزور سے تیل غیر قانونی طور پر باہر منتقل کرہا ہے، شام سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے باوجود امریکی افراج شمالی شام میں موجود ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق جمعہ کے روز امریکی وزیر دفاع نے شام کے تیل اکثریتی علاقے میں امریکی افواج رکھنے کا اعلان کیا۔
روسی فوج کے بیان کے بعد امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کا مقصد شام میں آئل فیلڈز کا دہشت گردوں سے تحفظ ہے۔

Comments