شمال مشرقی شام ، کرد فورسز نے ترکی کی سرحد کیساتھ متعدد علاقے خالی کر دیئے

کرد فوج نے روس اور ترکی کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے شمال مشرقی شام میں ترکی کی سرحد کے ساتھ متعدد ٹھکانوں کو خالی کر دیا ہے۔روس کی فوج نے امریکی فوج کے انخلا کے بعد سرحد کے ساتھ ان علاقوں میں گشت شروع کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی اور روس کے درمیان سوچی میں ہونے والے معاہدے کو سراہا ہے۔اس معاہدے کے تحت کرد فورسز کو منگل تک سرحد کے ساتھ تیس کلومیٹر کے فاصلے تک علاقے کو خالی کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔

Comments