وزیراعظم عمران خان نے اس اعتماد کا اظہار کیاہے کہ پاکستان آئندہ سال کے آخر تک سرمایہ کاری کے لحاظ سے اہم مقام حاصل کرلے گا۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی میں بہتری دکھاکر اپنے منشور کے ایک اور وعدے کو پورا کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کی کاروبار میں آسانی کی درجہ بندی میں اپنی تاریخ میں سب سے بڑی بہتری حاصل کرلی ہے۔
انہوں نےکہا کہ گزشتہ ایک عشرے سے پاکستان کا درجہ پچاس سے زیادہ درجے گرگیا تھا اب ہم اٹھائیس درجے بہتری دکھاتے ہوئے درجہ بندی میں 136 سے 108 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
اپنی ٹیم کی سخت محنت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ابھی طویل سفر طے کرنا ہے۔
Comments
Post a Comment