Posted by
spotstory.news
on
- Get link
- X
- Other Apps
شورش زدہ ملک شام کی حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان ساڑھے آٹھ برسوں بعد پہلی مرتبہ براہ راست ملاقات آج بدھ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہو رہی ہے۔ یہ شام کے لیے نئے دستور کو مرتب کرنے والی کمیٹی کا اجلاس ہے اور اس کا انعقاد اقوام متحدہ کی مسلسل رابطہ کاری اور کوششوں کا نتبیجہ ہے۔ اس دستور سازی کمیٹی کے اجلاس میں 150 مندوبین شریک ہو رہے ہیں جن میں سے پچاس کا تعلق حکومت، پچاس کا اپوزیشن اور پچاس ارکان سول سوسائٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس خصوصی کمیٹی کو روس، ایران اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اجلاس کے حامی تینوں ممالک دستور ساز کمیٹی کے اجلاس کا حصہ نہیں بنیں گے۔
- Get link
- X
- Other Apps
SpotStory.News is web based News Organization Where you will get News, Breaking news, News alerts , News updates , features stores National and international.
Comments
Post a Comment