پاکستان اور کیوبا کامختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کیوبا نے ادویہ سازی، ہربل ادویات اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
 یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور کیوبا کے نائب صدر
Roberto Morales Ojed کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔
 فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 وزیر خارجہ نے کہا کہ پانچ اگست کو بھارت کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق یکطرفہ اورغیرقانونی اقدام نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 87 روز سے کرفیو نافد ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیوبا سمیت بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر فوری عملدرآمد کےلئے بھارت پر دباو ڈالنا ہوگا۔

Comments