رومن گلوکار ایکسنٹ نے ترجمان پاک فوج کے ساتھ چائے پینے کی خواہش کردی


اسلام آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار " ایکسنٹ " نے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ چائے پینے کی خواہش ظاہر کردی ۔

روم سے تعلق رکھنے والے معروف پاپ بینڈ اکسینٹ کے پاکستان میں بے شمار پرستار  ہیں اور یہ پاکستان میں کئی کانسرٹس بھی کر چکا ہے۔ہسپانوی اور انگریزی گانوں کے لیے مشہور اکسینٹ ایک مرتبہ پھر پاکستان  آ رہا ہے اور اس حوالے سے پاپ گلوکار نے ٹوئٹر پر ایک  منفرد  ٹوئیٹ کی جس کے  بعد سوشل میڈیا صارفین کے  دلچسپ تبصرے سامنے آئے ۔ اکسنٹ نے پاکستان میں کانسرٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اکسینٹ بینڈ لاہور میں 24 نومبر کو آ رہا ہے اور جلدی سے ٹکٹ خرید لیں ۔ ایکسنٹ نے اپنی  ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے  گورنر ہاؤس میں ان کے ساتھ ایک کپ چائے پینے کی بھی خواہش ظاہر کی۔
پاک فوج ترجمان نے ٹوئیٹ کے جواب میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ" مجھے  ٹیگ کرنے کا شکریہ ،خوش آمدید شاندار چائے  آپ کی منتظر ہے "۔
انہوں نے  اپنے ٹوئٹ میں کانسرٹ منعقد کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس پنجاب مس تنزیلہ عمران کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے  اپنے ٹوئٹ میں کانسرٹ منعقد کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان، گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پنجاب اور ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس پنجاب مس تنزیلہ عمران کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس ٹوئیٹ پر سرحدپار بھارتی مداح  بے حد سیخ پا ہوگئے اورانہوں نے  ڈی جی آئی ایس پی آر اورایکسنٹ  کے درمیان مکالمے کو پسند نہ کیا ۔البتہ پاکستانی پرستاروں نے اس ٹوئیٹ پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے جذبات کا کچھ یوں اظہار کیا

Comments