صدر ڈاکٹر عارف علوی نےجاپانی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے تاکہ نہ صرف پاکستان کی بڑی منڈی بلکہ اس وسیع خطے کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
وہ آج ٹوکیو میں جاپان پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کررہے تھے۔
صد ر نےکہاکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان کی ایک آزاد پالیسی ہے اور جاپانی کمپنیوں کےلئے سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں کہ وہ اس سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔
فریقین نے توانائی، خوراک کو محفوظ بنانے ،ماہی پروری، گاڑیوں کی صنعت اور زراعت جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاریبڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جاپان پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کے وفد کے سربراہ Koichi Yajima اور دوسری کاروباری شخصیات نے پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کو سراہا۔
انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ جاپان پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کےلئے عملی کوششیں کرنی چاہئیں۔
Comments
Post a Comment