چین نے امریکہ کی جانب سے ایوان نمائندگان میں متعارف کرائے گئے بل کے ذریعے سے
تائیوان اور ملک کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کی شدید مخالفت کی ہے۔
تائیوان امور کے دفتر کے ایک ترجمان Ma Xiaoguang نے آج بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ تائیوان کی موجودہ انتظامیہ کی سفارتی تعلقات استوار کرنے کی خواہش دن میں خواب دیکھنے کے سوا کچھ نہیں اور ایسا کبھی نہیں ہوگا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ تائیوان کی موجودہ انتظامیہ امریکہ کے ساتھ مل کر کھیل رہی ہے کیونکہ یہ تائیوان کارڈ استعمال کرتا ہے جو امن اور دونوں اطراف خصوصاً تائیوان کے لوگوں کے مفادات کےلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
Comments
Post a Comment