امریکہ ایران کوعالمی سطح پرتنہا کرنے اور نقصان پہنچانے میں ناکام ہوچکاہے، ایرانی صدر

ایران کے صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ امریکہ ایران کوعالمی سطح پرتنہا کرنے اور نقصان پہنچانے میں ناکام ہوچکاہے۔
اُن کا یہ بیان غیروابستہ ممالک کی تنظیم کے 18ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے دورے سے پہلے سامنے آیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران خطے میں اہم اوربااثرملک ہے اور امریکہ کی طر ف سے اس پریہ معاشی پابندیاں ایرانی قوم کوجھکانہیں سکتیں۔

Comments