ترکی نے شمالی شام میں اپنی کارروائی کیخلاف یورپی پارلیمنٹ کی قراردادمسترد کردی

ترکی نے شام کے اندراپنی مداخلت کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کافیصلہ مسترد کردیاہے۔
ایک بیان میں ترکی کی وزارت خارجہ نے کہاکہ انقرہ یورپی پارلیمنٹ کے فیصلے میں لگائے گئے تمام الزامات کومسترد کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کارروائی کی منظوری امریکہ اور روس کیساتھ معاہدوں کے بعد دی گئی۔
اس سے پہلے یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ نے شمال مشرقی شام میں ترکی کی مداخلت کی مذمت کی ۔
یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کی قراردادکے ایک مسودے میں مطالبہ کیاگیاکہ ترکی کو شام سے فوری طورپرواپس آناچاہیے۔

Comments