چلی: حکومتی اقدامات کے باوجود مزید مظاہرے اور لوٹ مار

لاطینی امریکی ملک چلی میں مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کو مطمئین کرنے کے لیے صدر سباستیان پینئیرا نے ملکی کابینہ کے آٹھ اہم وزرا کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔ ان اقدامات کے باوجود پیر کی شام ہزاروں افراد ایک مرتبہ پھر سانتیاگو کی سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کے ایک گروہ نے دوکانوں میں لوٹ مار کی اور سب وے اسٹیشن کو بھی آگ لگا دی گئی۔ گزشتہ ہفتے سانتیاگو میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے میں ایک ملین سے زائد شہری شریک ہوئے تھے۔

Comments