آج برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کا مہمان بنے گا۔ نور خان ایئربیس پر ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وہ صدراور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
تیرہ سال بعد ایک اور برطانوی شاہی جوڑا آج پاکستان کا مہمان بنے گا۔
شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن5 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد ، لاہور اورچترال کی سیر کریں گے۔ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے۔
چیریٹی پروگرام ،بادشاہی مسجد ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی اورایس او ایس ویلج میں بھی جائینگے۔
شاہی جوڑا 17اکتوبر کو چترال کا دورہ کرے گا ۔
یہ برطانیہ کے شاہی خاندان کا پہلا دورہ پاکستان نہیں بلکہ اس سے قبل 2006 میں شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس اوران کی اہلیہ کمیلا پارکر نے پاکستان کا دورہ کیا۔
جبکہ شہزادہ ولیم کی والدہ انجہانی لیڈی ڈیانا بھی 1996میں پاکستان آئی تھیں۔متاثرکن شخصیت ہونےکے باعث آج لیڈی ڈیانہ کے دورہ کو یاد کرتے ہیں۔
شہزاد چارلس کی والدہ اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم خود بھی دومرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔
Comments
Post a Comment