مولانا فضل الرحمان کی تقاریر کا تحریری متن پیش کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کےلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے مولانا فضل الرحمان کی تقاریر کا تحریری متن پیش کرنے کی ہدایت کردی۔سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
 مقامی شہری کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد امیر بھٹی نے سماعت کی۔
درخواستگزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اشتعال انگیز تقاریر کرکے لوگوں کو حکومت کیخلاف اکسا رہے ہیں، ان کی تقاریر سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔
درخواستگزار نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کےلئے مسلح افراد تیار کئے جو قانون کےمنافی ہے۔ عدالت مولانا کیخلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دے اور پیمرا کو مولانا فضل الرحمان کی تقاریر نشر کرنے سے روکا جائے۔
عدالت نے درخواستگزار کو مولانا فضل الرحمن کی تقاریر کا تحریری متن پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Comments