داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی فوجی آپریشن میں ہلاک

داعش کا سربراہ ابو بکر البغدادی شام میں ہونے والے خفیہ آپریشن میں ہلاک ہوگیا ۔وائٹ ہاوس میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ البغدادی شام میں امریکی سپیشل فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی میں ہلاک ہوا،وہ ایک سرنگ میں چھپا ہوا تھا ۔ اس آپریشن میں البغدادی کے متعدد دہشتگرد ساتھی بھی مارے گئے،جو ایک بڑی کامیابی ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس کارروائی میں کوئی امریکی فوجی نہیں مارا گیا۔

Comments