داعش کے سربراہ البغدادی کو سمندر میں دفن کر دیا گیا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی لاش سمندر میں دفنا دی گئی ہے۔ واشنگٹن حکام نے امریکی اسپیشل فورسز کے اس آپریشن کی مزید تفصیلات بھی جاری کی ہیں جس کے دوران البغدادی کی ہلاکت ہوئی تھی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ داعش کے سربراہ کی رہائش گاہ کے بارے میں خفیہ معلومات شامی کُردوں نے فراہم کی تھیں۔ شام اور عراق کے علاقوں میں خود ساختہ خلافت قائم کرنے کا اعلان کرنے والے البغدادی کی ہلاکت ویک اینڈ پر ہوئی تھی۔

Comments