غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 10فلسطینی شہید ہوگئے ۔ دو روز میں شہداءکی تعداد 32 ہو گئی جبکہ 80 سےزیادہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ حملوں میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں -
فلسطینی وزارت صحت اور ہسپتال ذرائع کے مطابق اسلامی جہاد کے کمانڈر کی شہادت کے بعد غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملے مسلسل جاری ہیں ۔ اب تک کے حملوں میں شہداء کی تعداد 32 ہوگئی ہے جن میں تین کمسن بچے بھی شامل ہیں ۔ اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کے درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں ۔ غزہ میں تیار فصل بھی تباہ ہوگئی ہے ۔ جبکہ جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں ۔
ترکی ،مصر ،اردن اور جرمنی نے غزہ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اقوام متحدہ اور مصر۔ اسرائیل اور فلسطین کےدرمیان مصالحت کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ۔ اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نکولے ملیڈنائے فریقین کے ساتھ بات چیت کیلئے قاہرہ پہنچے ہیں ۔

Comments
Post a Comment