پشاور، کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی صدر میں ہوٹلوں،فاسٹ فوڈز و بریانی شاپس کیخلاف کارروائی، ناقص صفائی صورتحال پر 10 مالکان گرفتار، ناقص اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کے خلاف بلاتعطل کارروائیاں جاری رہے گی کینٹ مجسٹریٹ
(پشاور)کنٹونمنٹ ایکزیکٹیو آفیسر رانا خاور کی ہدایت پر کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر کی صدر اور ارباب روڈ پر واقع ہوٹلوں،فاسٹ فوڈ بریانی سمیت دیگر جوس و سوپ کے دوکانوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی صورتحال،زائد المیعاد اشیاء اور لائسنس سمیت ورکروں کے میڈیکل چیک کئے۔کارروائی کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال،خراب اور پرانے پلیٹس،ناقص دودھ استعمال کرنے،بغیر لائسنس میڈیکل کام کرنے پر 10مالکان کو گرفتار کرلیا۔ان افراد میں فاسٹ فوڈ،بریانی اور جوس شاپس شامل ہیں جن کے خلاف کنٹونمنٹ فوڈقانون 1966 کے مطابق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔موقع پر پڑے پرانے اور خراب پلیٹس کو تلف کردیا گیا۔ فاسٹ فوڈ وجوس دکانداروں کو واضح ہدایات جاری کئے کہ ورکروں کے میڈیکل بروقت مکمل کرلیں تاکہ مہلک بیماریوں سے بچاجاسکے۔ تازہ فروٹس کو ہی جوس کے لئے استعمال میں لائے فریزر میں اسٹور فروٹس سے گریز کریں تاکہ لوگوں کو معیاری اور بہترین سروسز دستیاب ہو خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ کینٹ انتظامیہ کے مطابق کینٹ مجسٹریٹ مس وزیر مختلف اوقات میں اشیاءخوردونوش کے دوکانوں کا دورہ کریں گی عوام الناس کو صاف اور شفاف اشیاء خوردونوش کی دستیابی اولین ترجیح ہے عوامی شکایت کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی جس میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
Comments
Post a Comment