گندم کی امدادی قیمت 1400روپےفی چالیس کلو گرام مقررکی جائے:خصوصی ذیلی کمیٹی

 زرعی مصنوعات کے بارے میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ گندم کی  کم سے کم  امدادی قیمت چودہ سو روپے فی چالیس کلو گرام مقرر کرے۔ اسلام آباد میں کمیٹی کے کنونیئر سیدفخر امام کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر زور دیاگیا کہ امدادی قیمت کا تعین زرعی مصنوعات خصوصاً کھادوں، ایندھن اورکیڑے مار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے۔

Comments