قوم آج (ہفتہ) شاعر مشرق اور عظیم فلسفی حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا142واں یوم ولادت بھرپورملی جوش وجذبے سے منارہی ہے۔
اس موقع پرمختلف ادبی تعلیمی سیاسی سماجی اور ثقافتی تنظیموں نے قومی شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی زندگی اور افکار کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔علامہ اقبال نظریہ پاکستان کے خالق تھے اوریہی وجہ ہے کہ ان کاشمار ملک کے بانیوں میں ہوتاہے۔لاہورمیں ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے مزارپرگارڈکی تبدیلی کی پُروقارتقریب ہوئی۔
پاک بحریہ کے چاق وچوبنددستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈرکموڈورنعمت اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے مزارپرپھول چڑھائے۔
Comments
Post a Comment