شام:ترک سرحد کےقریب الباب شہر میں کار بم دھماکہ 19 افراد ہلاک،33 زخمی

شام کے شمالی شہر الباب میں کار بم دھماکےمیں انیس افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہوگئے ہیں۔ترک وزارت دفاع نے شام کے سرحدی شہر میں دھماکے کی ذمہ داری کُرد جنگجوؤں کی تنظیم "وائی پی جی"پر عائد کی ہے۔ترکی نے "وائی پی جی"کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ترک وزارت دفاع نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ کُرد جنگجو داعش کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ کردوں کی جانب سے ابھی کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Comments