ایران 2015 کے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کے نئے اقدام کے تحت تہران کے جنوب میں واقع زیرزمین پلانٹ میں یورنیم افزودگی دوبارہ شروع کرے گا۔
ایران کے صدر حسن روحانی نےسرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج Fordow میں گیس بھر نے کا عمل شروع کررہے ہیں۔
ادھر امریکہ نے کہاہے کہ ایران کے پاس Fordow کی تنصیب میں یورینیم افزودگی کے پروگرام کو توسیع دینے کا کوئی مستند جواز نہیں ہے۔
دوسری جانب یورپی یونین کی خاتون ترجمان Maja Kocijancic نے کہا کہ ہمیں صدر حسن روحانی کی طرف سے وعدوں پر عملدرآمد میں مزید کمی کے اعلان پر تشویش ہے۔
Comments
Post a Comment