حکومت نے قابل تجدید توانائی کی پالیسی 2019 کی منظوری دی ہے جس کا مقصد مقامی وسائل بروئے کار لاکر سستی اور ماحول دوست توانائی پیدا کرنا ہے۔ یہ اعلان بجلی کے وزیر عمر ایوب اور پٹرولیم کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کیا۔ عمر ایوب نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کی پیداوار سے مستقبل میں بجلی کے نرخوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ایل این جی کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کی۔
Comments
Post a Comment