بلوچستان حکومت ہسپتالوں کےلئےادویات اورقابل تلف اشیاکی خریداری پر2.30 ارب روپےخرچ کرے گی

بلوچستان حکومت صوبے کےتمام اضلاع میں ہسپتالوں کےلئے ادویات اور قابل تلف اشیا کی خریداری پر دو ارب تیس کروڑ روپے خرچ کرے گی۔
 ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سڑکوں اور قومی شاہراہوں کے ساتھ واقع اکیس سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی طبی امداد اور ٹراما مراکز قائم کئے جائیں گے تاکہ سڑک کے حادثات میں مسافروں کی قیمتی جانوں کو بچایا کیا جاسکے۔
 منصوبے کی تکمیل پر سولہ کروڑ اسّی لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
 انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران کوئٹہ چلڈرن ہسپتال کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے چودہ کروڑ تیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

Comments