غزہ میں اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت چھبیس فلسطینی شہیدہوگئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ جھڑپوں میں پچاسی سے زائدفلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں تیس بچے اورتیرہ خواتین بھی شامل ہیں۔ادھرترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل نے غزہ میں حملوں میں متعدد بیگناہ فلسطینیوں کاقتل عام کیاہے اورہم ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ایران کی وزارت خارجہ نے بھی علاقے میں اسرائیل کے حملوں کی شدیدمذمت کی۔
Comments
Post a Comment