شنگھائی میں کل (منگل) سے شروع ہونے والی دوسری چائنا بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پینتیس سے زائد پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی جوایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔
ٹیکسٹائل، صنعت ،پیداواراورسرمایہ کاری امور کے مشیرعبدالرزاق دائودایکسپومیں اعلیٰ پاکستانی کاروباری وفد کی قیادت کریں گے۔پاکستانی برآمدی کمپنیاں نمائش میں ٹیکسٹائل،چمڑے اورکھیلوں کے سامان، سرجیکل آلات اور دیگرآرائشی مصنوعات کی نمائش کریں گی جس سے چین کے لئے پاکستانی برآمدات میں اضافے میں مدد ملے گی۔پاکستان کی تجارتی ترقی کاادارہ بھی نمائش میں پاکستانی مصنوعات کاسٹال لگائے گا۔مشیرتجارت ایکسپوکے دوران پاکستان میں تجارت اورسرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بھی ذرائع ابلاغ کوآگاہ کریں گے۔ وہ عالمی ادارہ تجارت کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے اوربیجنگ میں چین کے وزیرتجارت سے دوطرفہ امورپربات چیت کریںگے۔
Comments
Post a Comment