ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی امریکی ساختہ پیٹریاٹ نظام کے حصول کے باوجود روس سے ایس400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا معاہدہ ترک نہیں کرے گا۔ اپنے سرکاری دورہ امریکہ سے واپسی پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مناسب پیشگی شرائط پر ترکی پیٹریاٹ میزائل کی خریداری کیلئے بھی تیار ہے۔ ترکی کی مسلح افواج کی حکمت عملی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم ملکی دفاع کو مستحکم بنانے کیلئے ایس400اور پیٹریاٹ میزائل دونوں کے حصول کے خواہاں ہیں۔
Comments
Post a Comment