امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ انہیں جنوبی کوریا سے چار ہزار امریکی فوجی واپس بلانے کے منصوبے کا علم نہیں۔ مارک ایسپرنے یہ بات ہنوئی میں نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں جنوبی کوریا کے ایک اخبار میں چھپنے والی خبر سے متعلق اُن سے پوچھا گیا تھا۔اخبار کے مطابق اگرامریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان دفاع سے متعلق مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو امریکہ، جنوبی کوریا سے اپنے چارہزار فوجی واپس بلا لے گا۔
Comments
Post a Comment